ٹرمینل ونڈو(Terminal Window)
یہ بھی سوفٹ وئیر كا ایك اہم ٹول بار ہے- اس کو ٹرمینل ونڈو كہتے ہیں- جب ہم كوئی آرڈر دیتے ہیں تو وہ اس نیچے والی ونڈو میں آجاتا ہے- اس كی مدد سے ہم دیكھ سكتے ہیں كہ ہمارے اكاٶنٹ كا موجودہ بیلنس كیا ہے- ہمیں اوپن ٹریڈز میں كتنا منافع یا نقصان ہو رہا ہے- ہماری كتنی اوپن ٹریڈز ہیں- اس كی مدد سے اپنی تمام closed trades بھی دیكھ سكتے ہیں- اب ہم اس كی تفصیل دیكھتے ہیں اور اس كی مدد سے مندرجہ ذیل معلومات لے سكتے ہیں یا كمانڈز دے سكتےہیں-
ٹریڈ ونڈو: اس میں موجودہ اكاونٹ بیلنس٬ موجودہ اكوئٹی٬ مارجن یوزڈ٬ فری مارجن اور مارجن لیول معلوم ہوتا ہے جیسا كہ نیچے تصویر میں نظر آرہا ہے-
بیلنس : 153.42 ڈالرز موجودہ بیلنس ہے- موجودہ بیلنس سے مراد یہ ہے كہ فرض كریں ہم نے 100$ سے اكاونٹ اوپن كیا پھر ٹریڈز كیں جن میں 53.42$ كا نفع ہوا
اور یوں موجودہ بیلنس(ہماری پہلی انویسٹمنٹ جمع منافع)100 + 53.42 = 153.42$ ہوا-
اكوئٹی- اس سے مراد موجودہ بیلنس جمع /نفی موجودہ ٹریڈز كانفع/ نقصان ٬ جیسا كہ آپ اوپر دیكھ سكتے ہیں – ہماری اوپن ٹریڈ اس وقت1.24$ نقصان پر ہے تو
ہماری موجودہ اكوئٹی 1.53.42-1.24 = 152.18 $ ہے-
مارجن: اس سے مراد ہماری موجودہ اوپن ٹریڈ كے لئے استعمال شدہ مارجن ہے- ہم جب بھی كوئی ٹریڈ كرتے ہیں تو بروكر ہمارے بیلنس سے كچھ مارجن بطور ضمانت نكال لیتا ہے جوكہ ہر بروكر كا لیورج كے مطابق ہوتا ہے- جیسا كہ اوپر ہم نے 0.10 لاٹ EURUSD خریدا جس كے لئے 1.37$ بطور مارجن استعمال ہوا-
فری مارجن: ہمارے استعمال شدہ مارجن كے بعد مزید ٹریڈز كرنے كے لئے ہمارے پاس جو مزید مارجن موجود ہے