فارکس سے متعلق چند بنیادی معلومات
عالمی منڈی میں زرمبادلہ کی تجارت، جو کہ فارکس ٹریڈنگ کے نام سے بھی جانی جاتی ہے ، ایک بہترین مشغلہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نفع بخش کاروبار بھی ہے۔ اگر ہم اعدادوشمار کی بات کریں تو سکیورٹی مارکیٹس روزانہ تقریباً 22.4 بلین ڈالرز کا کاروبار کرتی ہیں جبکہ فارکس مارکیٹس روزانہ5ٹریلین ڈالر کار کاروبار کرتی ہیں۔
فارکس ٹریڈنگ کے ذریعے آپ محدود سرمایہ سے دوگناہ کمائی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ عالمی منڈیوں کی معاشی حالت کی پیشگوئی کرنا بھی دلچسپی سے خالی نہیں ۔
بنیادی طریقہ کار کو سمجھیں:
- رقم جس کے عوض آپ دوسری رقم خرید رہے ہیں بیس کرنسی کہلاتی ہے جبکہ رقم جو کہ آپ خرید رہے ہیں کوٹ کرنسی کہلاتی ہے۔ فارکس ٹریڈنگ میں آپ ایک رقم کے بدلے دوسری رقم خریدتے ہیں۔
- ایکسچینج ریٹس آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کو بیس کرنسی خریدنے کے لئے کتنی کوٹ کرنسی کی ضرورت ہوگی۔
- لانگ پوزیشن سے مراد آپ کوٹ کرنسی کے عوض بیس کرنسی خریدنا چاہتے ہیں۔ مثلاً امریکی ڈالر کے عوض برطانوی پاؤنڈ کی خریداری۔
- شارٹ پوزیشن سے مراد آپ بیس کرنسی کے عوض کوٹ کرنسی خریدنا چاہتے ہیں۔ مثلاً برطانوی پاؤنڈ کے عوض امریکی ڈالر کی خریداری۔
- اعلان کردہ رقم (بڈ پرائس) وہ قیمت ہوتی ہے جو کہ بروکر نے کوٹ کرنسی کے عوض بیس کرنسی خریدنے کے لئے مقرر کی ہوتی ہے۔ یہ وہ بہترین قیمت ہوتی ہے جس پر آپ اپنی کوٹ کرنسی بیچتے ہیں۔
- آفر پرائس وہ قیمت ہوتی ہے جس پر آپ کا بروکر کوٹ کرنسی کے عوض بیس کرنسی بیچے گا۔ آفر پرائس وہ بہترین قیمت ہوتی ہے جس کے عوض آپ مارکیٹ میں خریداری کرتے ہیں۔
- سپریڈ Bid Price اورAsk priceکے درمیان کا فرق ہوتا ہے ۔
فارکس کوٹ کا معائنہ کریں
- آپ کو کوٹ پر دو نمبرز نظر آئیں گےBid priceبائیں طرف اورask priceدائیں طرف۔
- فیصلہ کیجیے کہ آپ نے کس کرنسی میں خرید و فروخت کرنا ہے؟
معیشت کے بارے میں تجزیہ
- اگر آپ ایسا سمجھتے ہیں کہ امریکی معیشت کمزوری کی طرف گامزن ہے جو کہ امریکی ڈالر پر اثر انداز ہو سکتی ہے توآپ کوامریکی ڈالر کسی مضبوط معیشت کے حامل ملک کی کرنسی سے تبدیل کر لینا چاہیئے ۔
- تمام ممالک کی تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ اگر کسی ملک کہ پاس ایسا مال تجارت وسیع تعداد میں موجود ہے جس کی عالمی منڈی میں طلب زیادہ ہے تو ممکن ہے کہ وہ ملک یہ مال تجارت برآمد کرے جس سے اس ملک کی معیشت مضبوط ہو گی جس کا اثر اس ملک کی کرنسی پر پڑے گا۔
- سیاسی منظر پر نظر رکھیں۔ اگر کسی ملک میں انتخابات ہو رہے ہیں اور ایسا رہنما جیت جاتا ہے جس کا معاشی نظریہ ذمہ دارانہ ہے تو اس ملک کی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح اگر منتخب حکومت قوانین میں نرمی برتے گی تو اس کا اثر اس ملک کی کرنسی پر ہوگا۔
- معاشی خبروں پر نظر رکھیں خصوصاً شرح نمو یعنی GDP پر ۔ اسی طرح ملک میں بے روزگاری اور افراط زر(inflation) بھی ملک کی کرنسی کی قدر پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
آن لائن بروکراکاؤنٹ کھولنے کا عمل
مختلف بروکرز پر تحقیق کریں۔ہمیشہ مندرجہ ذیل عوامِل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بروکر کا انتخاب کریں:
- ایسے بروکر کا انتخاب کریں جو کہ فارکس انڈسٹری میں دس سال سے زیادہ کا عرصہ گزار چکا ہے۔ تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ادارہ اس کام سے کس قدر واقف ہے۔ اس بات کی تسلی کر لیں کہ ادارہ کسی بڑی قوانین لاگو کرنے والی انتظامیہ یعنی ریگیولیٹر (Regulator) کے زیر سایہ کام کر رہا ہے۔ اگر آپ کا بروکر رضاکارانہ طور پر کسی بڑی انتظامیہ کے زیر اثر کام کر رہا ہے تو یہ بروکر کی ایمانداری اور شفافیت کو ظاہر کرتا ہے۔ کچھ قانون لاگو کرنے والے ادارے درج ذیل ہیں:
United States: National Futures Association (NFA) and Commodity Futures Trading Commission (CFTC)
United Kingdom: Financial Conduct Authority (FCA)
Australia: Australian Securities and Investment Commission (ASIC)
Switzerland: Swiss Federal Banking Commission (SFBC)
Germany: Bundesanstalt für Finanzdienstleistungsaufsicht (BaFIN)
France: Autorité des Marchés Financiers (AMF)
- دیکھیں کہ بروکر کیا کیا پراڈکٹس پیش کر رہا ہے۔ اگر بروکر سکیورٹیز اور کموڈٹیز دونوں میں کام کر رہا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ بروکر اچھی ساکھ کا حامل ہے اور وسیع پیمانے پر کاروبار کی اہلیت رکھتا ہے۔
- لوگوں کی آراء (Reviews) پر نظر رکھیں اس سے آپ کو رہنمائی ملے گی۔ لیکن خیال رہے کچھ بروکرز اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے جعلی آراء جعلی ناموں سے پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ بروکرز کے بارے میں لوگوں کی مستند آراء سے باخبر رہنے کے لئے FX Binary Point اور Forex Peace Army فارکس انڈسٹری کی دو انتہائی مستند ویب سائٹس ہیں۔
- بروکر کی ویب سائٹ کا معائنہ کریں۔ اگر ویب سائٹ پیشہ ورانہ طرز کی نہیں بنی ہوئی یا کسی بھی طرح سے یہ معلوم ہوتا ہو کہ یہ ویب سائٹ صرف برائے نام ہی بنائی گئی ہے تو محتاط ہو جائیں اور ایسے بروکر کے ساتھ ہرگز کاروبار مت کریں۔
- ڈیمو اکاونٹ پرہر ٹریڈ کی ٹرانزیکشن کاسٹ کا بغور جائزہ لیں۔ اور اس بات کی بھی اچھی طرح چھان بین کر لیں کہ بینک اکاونٹ سے بروکر اکاونٹ اور بروکر اکاونٹ سے بینک اکاونٹ منتقلی پر ٹوٹل کتنا خرچہ آتا ہے؟
- ہر ضرورت پر نظر رکھیں۔ کسی بھی بروکر کے ساتھ کام کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ بروکر ہروقت آپ کی رہنمائی کے لئے موجود ہو، رقم کی منتقلی کا عمل شفاف اور آسان ہو اور سب سے بڑھ کر بروکر اچھی ساکھ کا حامل ہو۔
اکاؤنٹ اوپن کرنے کے لئے درخواست دیں
بروکر کے ساتھ دو طرح کے اکاؤنٹس کھولے جاسکتے ہیں۔
- Personal account: ایسا اکاؤنٹ جو آپ خود استعمال کرتے ہیں۔ کرنسی کی لین دین کا عمل آپ خود کرتے ہیں۔
- Managed acount: ایسا اکاؤنٹ جو آپ کا بروکریا کوئی دوسرافرد آپ کے لئے استعمال کرتا ہے۔ کرنسی کی تمام لین دین وہی آپ کے لئے کرتا ہے۔
کاغذی کارروائی مکمل کریں
آپ کاغذات بذریعہ ای میل منگوا سکتے ہیں یا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر یہ کاغذات PDFفارمیٹ میں ہوتے ہیں۔ بروکر آپ سے آپکی شناخت اور آپ کے موجودہ پتے کو Verifiy کرنے کے لئے آپ کے شناختی کارڈ، یوٹیلیٹی بل یا اس قسم کی کسی دوسری دستاویز کا مطالبہ کر سکتا ہے۔
اپنا اکاونٹ فعال کریں
عموماً بروکر آپ کو ایک لنک ای میل کرتا ہے جس کو وزٹ کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ فعال ہو جاتا ہے۔
تجارت کا آغاز
منڈیوں کا تجزیہ کریں۔اس کے لئے کچھ طریقے درج زیل ہیں۔
- تکنیکی تجزیہ: اس میں کرنسی کا ماضی میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے چارٹس اور ڈیٹا با آسانی دستیاب ہے۔ اپنے بروکریج سے اس معاملے میں رہنمائی حاصل کریں یا میٹا ٹریڈر پلیٹفارم کا استعمال کریں۔
- بنیادی تجزیہ: اس میں کسی ملک کی معاشی حالت پر نظر رکھنا پڑتی ہے۔ اور اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹریڈنگ کی جاتی ہے۔
- سینٹیمنٹل (Sentimental)تجزیہ: اس قسم کا تجزیہ زیادہ تر سطحی ہی ہوتا ہے۔ اس میں آپ کو مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے رحجان کا اندازہ لگانا پڑتا ہے جس کی بنیاد پر آپ خرید و فروخت کا فیصلہ کر سکیں۔
لیوریج کا اندازہ لگائیں
- بروکر کے شرائط و ضوابط پر منحصر ہے کہ وہ آپ کو کتنی لیوریج دے رہا ہے۔ لیوریج جتنی زیادہ ہو گی آپ کو تجارت کے لئے اتنی ہی کم رقم کی ضرورت ہو گی۔ مثلاً اگر آپ 100000یونٹس کی تجارت کرتے ہیں اور آپ کا بروکر آپ کو 100:1 کی لیوریج فراہم کر رہا ہے تو اس صورت میں آپ کو 1,000نقد اکاؤنٹ میں جمع کرواناہوں گے۔
- نفع یا نقصان جمع کرائی گئی رقم پر اثر انداز ہو گا۔ اگر نفع ہوا تو آپ کے اکاؤنٹ میں جمع کردیا جائے گا اور نقصان کی صورت میں اکاؤنٹ میں موجود رقم میں سے کاٹ لیا جائےگا۔
- آرڈر لگائیں اور ٹریڈ شروع کریں۔ آپ مختلف قسم کے آرڈر لگا سکتے ہیں۔
Market Orders: مارکیٹ آرڈرز سے مراد وہ آرڈرز ہیں جن میں آپ اپنے بروکر کو ہدایت کر دیتے ہیں کہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق تجارت کی جائے۔
Pending Orders: یہ ایسے آرڈرز ہیں جن میں پہلے سے طے کردہ قیمت پر ہی کرنسی کی خرید و فروخت کی جاسکتی ہے۔
اپنے نفع اور نقصان پر نظر رکھیں
- اپنے جذبات کو ہمیشہ قابو میں رکھیں۔ فارکس مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ نفع یا نقصان یہ سب اس مارکیٹ کا حصہ ہے۔ ضروری یہ ہے کہ آپ اپنی حکمت عملی پر قائم رہیں اوراس میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں۔
- ڈیمو اکاؤنٹ سے تجارت کا آغاز کریں۔ اس سے آپ کو بغیر حقیقی نفع یا نقصان کے اندازہ ہو جائے گا کہ یہ کاروبار آپ اچھے طریقے سےکر سکتے ہیں یا نہیں۔ اگر آپ کو زیادہ نفع ہوتا ہے تو حقیقی اکاؤنٹ کھولیں اور کام کا آغاز کریں۔
- نقصان کی حد مقرر کریں۔یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے سرمائے کا صرف 2 فیصد ٹریڈ میں لگائیں۔ اس سے آپ کو مستقبل میں تجارت کرنے میں مدد ملے گی۔
- اگر آپstop lossکا استعمال نہیں کرتے اور آپ کے اکاؤنٹ میں فنڈز ختم ہو جاتے ہیں تو آپ کے آرڈرز خود بخود ختم ہو جائیں گے اور آپ ٹریڈ سے باہر کر دیئے جائیں گے۔ کوشش کریں کہ ایسی غلطی نہ ہو۔
For Free Urdu Hindi Technical Analysis, Free Urdu Trading Signals, Free Urdu Hindi Forex Training Course, Forex Account Management In Pakistan And Complete Advance, Professional And Expert Level Forex Training In Urdu And Hindi In Pakistan Call Us +92-300-6561240, Or Visit Our Urdu Forex Training Section At Digitech.Com.Pk
Technical Analysis Services Are Powered By PakistanOffice.Com, Forex Education In Urdu, ForexGuru.Pk And Ziaalhassan.Com. For More Information And Free Urdu Forex Training Please Call Dr. Zia-al-Hassan At 0300-6561240